خضدار: شوہر نے موبائل فون استعمال کرنے پر بیوی کا گلا دبا دیا

خضدار: شوہر نے موبائل فون استعمال کرنے پر بیوی کا گلا دبا دیا
خضدار: شوہر نے موبائل فون استعمال کرنے پر بیوی کا گلا دبا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحصیل زہری میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب رات گئے (س) نامی خاتون کو اس کے شوہر نےگھر میں گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع فرار ہوگیا ۔لیویز انچارج عطاء اللہ زہری کے مطابق شک کی بنیاد پر مقتولہ خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے موبائل فون استعمال کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔