قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل منظور کرلیا گیا

قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل منظور کرلیا گیا
قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل منظور کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

سپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔وزیر قانون نے کہا کہ 2700 ارب کی ٹیکس مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں، کچھ بنیادی اصلاحات تجویز کی گئی ہیں، 30 دن تک ریکوری میکانزم پلیس نہیں ہو گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یہ بل متعارف کرایا گیا، 2 فاضل ممبران نے ترامیم تجویز کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنا اختیار چھوڑ کر ایک کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں، ایوان سے درخواست ہے اس بل کو منظور کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -