آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف  کے ایگزیکٹو بورڈ نے   پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالرز قسط کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ایگزیکٹو بورڈ نے   پاکستان کیلئے قرض کی قسط کی منظوری دی۔سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط  30اپریل کو  موصول ہوگی ۔ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالرز وصول کرچکا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔

نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا ۔سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر زملنے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -