انہوں نے قائل کرلیا کہ اگر میں واقعی عظیم کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں تو پھر خطرہ مول ہی لینا پڑے گا اور صلاحیتوں کو امتحان کی بھٹی سے گزارنا ہی ہوگا

انہوں نے قائل کرلیا کہ اگر میں واقعی عظیم کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں تو پھر ...
انہوں نے قائل کرلیا کہ اگر میں واقعی عظیم کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں تو پھر خطرہ مول ہی لینا پڑے گا اور صلاحیتوں کو امتحان کی بھٹی سے گزارنا ہی ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:73
میں نے اب یوں تبصرہ کیا: ”معلوم ایسے ہو رہا ہے کہ تم نے اب فیصلہ کر لیا ہے، اگر ایسا ہی ہے تو تم میرا اور اپنا وقت ضائع کر رہے ہو۔ لیکن اس ضمن میں میری ایک تجویز پر ضرر غور کرو کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے پہلے شعبہ فروخت کے 2 کامیاب ترین افراد کے ساتھ ضرور مشورہ کر لو۔ جو کچھ تم نے مجھے بتایا ہے، اور جس طرح تمہارے اپنی دوست کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں، تمہارے ساتھی اور تمہارے والد کا تمہارے بارے کیا کہنا ہے، اس معاملے کے ضمن میں ابھی تک صرف تم نے ان لوگوں کے ساتھ مشورہ کیا ہے جو تمہیں اچھا اور غیر جانبدارانہ مشورہ دینے کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتے۔“
ایک سال بعد ول میرے پاس آیا اور کہنے لگا:”تمہیں وہ گفتگو یاد ہے جو ہم نے میرے شعبہ فروخت میں جانے کے ضمن میں کی تھی؟“
ول نے اپنے گفتگو جاری رکھی: ”میں نے تمہاری تجویز اور مشورے پر عمل کیا۔ میں نے اپنے ادارے کے شعبہ فروخت سے منسلک کامیاب ترین افراد سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے میری آنکھیں کھول دیں۔ انہوں نے مجھے قائل کردیا کہ اگر میں واقعی عظیم کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں تو پھر مجھے خطرہ مول ہی لینا پڑے گا اور اپنی صلاحیتوں کو امتحان کی بھٹی سے گزارنا ہی ہوگا۔“
میں نے پوچھا ”اب تمہارے حالات کیسے ہیں، تم بہت زیادہ بہتر محسوس ہو رہے ہو!“
ول نے ہنستے ہوئے کھنکھناتی آواز میں کہا: ”میرے حالات بہت ہی اچھے ہیں لیکن مجھے ابھی مزید مشورے اور رائے کی ضرورت ہے۔“
میں نے جز بز ہوتے ہوئے پوچھا ”اب کیا چاہیے؟“
ول نے اپنے وہی قدیم جوش و جذبے کے ساتھ کہا: ”صرف یہی کہ کیا تم بتا سکتے ہو کہ میں کسی بہتر جگہ کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہوں جس کے باعث زیادہ سے زیادہ دولت کما سکوں۔“
ول کے ساتھ گزرے ہوئے حالات وتجربات سے ہمیں دو سبق حاصل ہوتے ہیں: 
1: ان افراد سے رائے اور مشورہ طلب کیجئے جو معاملے اور واقعے کو صحیح پس منظر میں دیکھ سکتے ہیں اور انہیں حالات کا بہتر علم ہوتا ہے اور ان لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب نہ کیجئے جو حالات کے ضمن میں اپنے خدشات او راحساسات کو سامنے رکھتے ہیں اور غیر جانبداری سے فیصلہ نہیں کرتے۔
2:کسی بھی نئے کام کو شروع کرنے کے ضمن میں خطرہ مول لینے، اسے ایک مہم کے طور پر انجام دینے کے جذبہ و شوق سے لطف و اندوز ہوں۔ اپنی ذات اور شخصیت میں موجود حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کیجئے۔ معمولی کامیابی کی بجائے عظیم کامیابی کی طرف نظر رکھیے۔
آپ اپنی گذشتہ ملازمت کے متعلق کیا کہیں:
اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں، میری ایسے چند افراد کے ساتھ ملاقات ہوئی جو اس امر میں مہارت رکھتے ہیں کہ ملازمت کے ضمن میں اہم عہدوں کے لیے مناسب افراد کا چناؤ کس طرح ہو سکتا ہے۔ اس قسم کے افراد کا مشورہ عام طور پر صحیح ثابت ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات وہ ناکام بھی ہو جاتے ہیں اور اس طرح اپنے گاہکوں سے وصول ہونے والی متوقع آمدنی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ اسی قسم کی ایک ماہر خاتون ہیلینا بی (Helena B) نے ایک دفعہ کہا: ”چونکہ میری رائے اور مشورہ 85 فیصد صحیح ہوتا ہے۔ اس لیے میری آمدنی بہت اچھی ہے اور اس سلسلے کو تین سال گزر چکے ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ اگر میرے مشورے یا رائے کے باعث میرا گاہک کامیاب نہیں ہوتا، تو پھر میرے لیے مستقبل میں کامیابی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔“(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -