وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے قلمدان سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا

وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے قلمدان سنبھال کر باقاعدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ محمد بشارت نے قلمدان سنبھال کے کام کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔صوبائی وزیر قانون پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون صلاح الدین نے وزیر قانون کو ادارے اور اس کی ورکنگ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت نے تمام سرکاری اداروں کودعوت دی کہ وہ اپنے قوانین کو ریویو کریں اور جو بھی اصلاحات متعارف کروانا چاہتے ہیں، وزارت قانون اس سلسلے میں انہیں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں قوانین میں بہتری کے لئیے تجویز کردہ اصلاحات زیر بحث لائی جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اقدامات کرکے قوانین میں ایسی اصلاحات متعارف کر وانا ہے جس سے ادارے مضبوط ہوں اور عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے۔

مزید :

صفحہ آخر -