آم کی گدھڑی کا کیڑادسمبر سے مئی تک متحرک رہتا ہے:زرعی ماہرین

آم کی گدھڑی کا کیڑادسمبر سے مئی تک متحرک رہتا ہے:زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسرگودھا (اے پی پی)زرعی ما ہر ین نے بتایا ہے کہ آم کے در ختوںپر70سے ز یا د ہ مختلف اقسام کے کیڑ ے حملہ آور ہوتے ہیں لیکن آم کی گدھڑی معاشی نقصا ن پہنچا نے و الا ایک ا ہم کیڑاہے ۔یہ کیڑ اآم سنگترہ ،مالٹا،شہتوت ،بیر،آمروداورجامن سمیت تقریبا70درختوں پرحملہ آورہوتاہے۔ یہ گھروں کے کمروں میں داخل ہوکربھی پریشانی کا باعث بنتاہے۔ یہ آم کی گدھڑی کا کیڑادسمبر سے لے کرمئی تک متحرک رہتا ہے اور سال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں رہتا ہے ۔

انڈے کارنگ گلا بی اورشکل گول شلغم کے بیج جیسی ہو تی ہے۔ ما د ہ 400تا 500کی تعداد میں سفید تھیلیوں میں ز مین کے اندر انڈے دیتی ہے۔ انڈوں کا دورانیہ 185سے210دن کا ہوتا ہے ۔نر کیڑا بڑھوتری کی چارحالتوں سے گزر کر با لغ ہوتا ہے جبکہ ما د ہ بڑھوتر ی صرف3حالتوں سے گزرتی ہے۔ ماد ہ گھروں میں متاثرہ درختوں کے قریب گھاس پھوس کے ڈھیروںکے نیچے بھی انڈے ہے جو دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں انڈوں سے بچے نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ سلسلہ فروری کے آخرتک رہتا ہے۔ یہ بچے درختوں پر چڑھنا شروع ہو جا تے ہیں۔ درختوں کی کونپلوں پربوراورنئے پتوں سے رس چوستے رہتے ہیں ۔درخت کی نرم شاخوں کونپلوں اوربور سے چمٹ کر رس چوستے ہے جس کی وجہ سے شاخیں اورپتے سو کھنے لگتے ہیں۔ پھول مرجھاکرجھڑ جاتے ہیں اورپھل گرجاتے ہیں۔آم کی گدھڑی کے انسداد کیلئے غیرکیمیائی طریقوںپرباقاعدگی سے عمل کرنے سے کافی مدد ملتی ہے اوردرختوںپرچڑھنے سے روکا جاسکتا ہے نیزان کاکنٹرول بھی آسان ہے لیکن اگر کسی و جہ سے یہ در ختوں پر چڑھ جائیں تو اس کے انسداد کیلئے ز عی ما ہر ین کے مشور ہ سے مناسب ز ہر کاسپر ے کریں۔

مزید :

کامرس -