پیپلز پارٹی سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،سہیل انور سیال

  پیپلز پارٹی سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،سہیل انور سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ (این این آئی)صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی،آبپاشی اور زکو وعشر سہیل  انور سیال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں فارورڈ بلاک کی باتیں گمراہ کن ہیں۔سیاسی یتیموں کو جلد عبرتناک شکست ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی  خدابخش میں محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر  حاضری کیبعد میڈیا کے نمائندگان سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔   انہوں نے کہا کہ ہم پر سیاسی مقدمات ماضی میں بھی بنتے رہے ہیں ہمارے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے  ہم نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگو ں کو نکالنا اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے مزید معاشی قتل کے مترادف ہے۔  صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ہمیشہ معاشی و سماجی لحاظ سے مضبوط کرنے کے اقدامات کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ  صوبے  بھر میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اور صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششوں میں مصروف عمل ہے۔


سہیل انور سیال

مزید :

صفحہ آخر -