خاتون ٹیچر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات ثابت ، ہیڈ ماسٹر نوکری سے برطرف

خاتون ٹیچر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات ثابت ، ہیڈ ماسٹر نوکری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب مسز رخسانہ گیلانی نے خاتون ٹیچر کی ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی حراسانگی کی شکایت پر تفصیلی سماعت کے بعد مذکورہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف ا لزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ لیڈی ٹیچر نے خاتون محتسب کو درج کردہ شکایت میں الزامات لگائے کہ تعیناتی کے پہلے دن سے ہی سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا ہیڈ ماسٹر اسے مختلف حیلوں بہانوں سے حراساں کرتا آیا تھا۔ مذکورہ ہیڈ ماسٹر اکیلے میں جب بھی شکایت کنندہ کے سامنے آتا جنسی نوعیت کے اشا رے کرتا، ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا اور فحش اشعار گنگناتا تھا۔ ہیڈ ماسٹر خاتون ٹیچر کو بار بار دھمکایا کرتا تھا کہ اس نے شکایت کنندہ کی اے۔سی۔آر لکھنی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ ACR کی دھمکی کے پیچھے مذکورہ ہیڈ ماسٹر کا مقصد دباؤمیں لا کر اس سے اپنے ناجائز مطالبات منواناتھا۔ جب ہیڈ ماسٹر نے دیکھا کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پا رہا تو شکایت کنندہ کے خلاف کاروائیوں پر اتر آیا۔ شکایت کنندہ خاتون ٹیچر نے خاتون محتسب کو ہیڈ ماسٹر کے اس رویہ کے خلاف حراسانگی ایکٹ 2010 کے تحت شکایت کی تو خاتون محتسب نے تفصیلی سماعت کے بعد خاتون ٹیچر کے ہیڈ ماسڑ کے خلاف جنسی حراسانگی کے الزامات ثابت ہونے پر ہیڈ ماسڑ کو نوکری سے بر طرف کر نے کا حکم سنایا۔