صوابی ، مکان کی چھت گرنے سے ماں ، بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ، باپ بیٹا زخمی
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی یونین کونسل سوڈھیر کے گاؤں سنو بانڈہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت جاں بحق جب کہ شوہر اور ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع سنو بانڈہ میں ایک غریب کسان سر فراز خان جو کافی عرصہ سے ایک مکان میں یہاں رہائش پذیر تھا اپنی اہل خانہ کے ہمراہ معمول کے مطابق گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران اتوار اور پیر کے در میانی رات دس بجے اچانک کمرہ ان پر آگرا ۔ اور تمام اہل خانہ مکان کے ملبہ تلے دب گئے جس کے نتیجے سرفراز کی بیوی مسماۃ (ل)،11سالہ بیٹی مروہ،آڑھائی سالہ ماہ نور اور 12سالہ بیٹا عطاء اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سرفراز خان اور4سالہ بیٹا عمر فاروق شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبا ھٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔دو بیٹیاں صباء گل اور ھماء گل معجزانہ طور پر بچ گئیں جب پیر کی سہ پہر تین بجے ماں دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کے جنازے ایک ساتھ گھر سے اٹھائے گئے تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔یارحسین پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹاکر جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو نکالاعوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے متاثر ہ خاندان کیلئے خصوصی گرانٹ کامطالبہ کیاہے۔ امیر جماعت اسلامی میاں افتخار حسین باچا اور سیکرٹری اطلاعات عبدالسلام ایڈوکیٹ نے اس سانحہ پر آفسوس کااظہار کیا اور صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنازہ میں منتخب نمائندوں اور علاقے کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اور ماں اور ان کے بچوں کو سپرد خاک کر تے وقت رقت انگیز منظر دیکھنے میں آیا اور ہر ایک آنکھ آشکبار تھی #