بچپن کی وہ بیماری جو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تشخیص نہ ہوسکی، بل گیٹس کا اپنی صحت کے بارے میں حیران کن انکشاف

بچپن کی وہ بیماری جو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تشخیص نہ ہوسکی، بل گیٹس کا اپنی ...
بچپن کی وہ بیماری جو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تشخیص نہ ہوسکی، بل گیٹس کا اپنی صحت کے بارے میں حیران کن انکشاف
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے مشہور ارب پتی بل گیٹس نے اپنی آنے والی کتاب "سورس کوڈ: مائی بیگننگز" میں انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ آج کے دور میں پروان چڑھ رہے ہوتے تو شاید انہیں آٹزم سپیکٹرم کی  تشخیص کی جاتی۔

فوکس نیوز کے مطابق گیٹس نے اپنی کتاب کے ایک اقتباس میں لکھا کہ ان کے والدین ان کے پیچیدہ رویے کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ان کے دماغ کا کام دوسروں سے مختلف تھا لیکن اس وقت "نیوروڈائیورجنٹ" جیسے الفاظ یا آٹزم کی آگاہی عام نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں وہ مدد فراہم کی جس نے ان کی سماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، حالانکہ یہ ترقی وقت کے ساتھ ہوئی۔

بل گیٹس نے مزید لکھا، "میں اپنے دیے گئے دماغ کو کسی بھی چیز کے بدلے تبدیل نہیں کروں گا لیکن خواہش ضرور ہے کہ میں اپنی سماجی سمجھ بوجھ کو جلد حاصل کر پاتا۔" بل گیٹس کی یہ  کتاب 4 فروری کو شائع ہوگی۔