قتل کے خطرناک قیدی کو جیل سے باہر کوڑا پھینکنے کا کام سونپ دیا گیا، لیکن پھر اس نے کیا کیا؟ 

 قتل کے خطرناک قیدی کو جیل سے باہر کوڑا پھینکنے کا کام سونپ دیا گیا، لیکن پھر ...
 قتل کے خطرناک قیدی کو جیل سے باہر کوڑا پھینکنے کا کام سونپ دیا گیا، لیکن پھر اس نے کیا کیا؟ 
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  اٹلی میں ایک خطرناک منشیات فروش اور قاتل قیدی جیل کے باہر کوڑا پھینکنے کے بہانے فرار ہو گیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی سطح پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق 44 سالہ زویڈٹ پلاکو  نامی البانوی قیدی، جسے 'ایکیلیز' یا 'اکیلی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 24 جنوری کو انکونا  کی بارکاگلیون جیل سے فرار ہوا۔ حیران کن طور پر، جیل حکام کو کئی گھنٹوں تک اس کی غیر موجودگی کا علم ہی نہ ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق پلاکو کو "اچھے برتاؤ" کی وجہ سے کوڑا کرکٹ پھینکنے کا کام سونپا گیا تھا۔ وہ صبح  ساڑھے آٹھ  بجے جیل کے باہر کوڑا ڈالنے گیا لیکن واپس نہیں آیا۔ حکام نے 11 بجے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران محسوس کیا کہ وہ غائب ہے جس کے بعد فوراً الرٹ جاری کیا گیا اور پہلے جیل کے آس پاس اور پھر پورے شہر میں اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس نے اس کی تصویر اور نام تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق پلاکو کے فرار کی وجوہات واضح نہیں کیونکہ  فروری میں اس کی ضمانت کی سماعت تھی لیکن اس کا کریمنل ریکارڈ انتہائی خطرناک ہے، جس میں دو قتل اور منشیات کی سمگلنگ کے سنگین الزامات شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پلاکو منشیات کے بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک  کا سرغنہ تھا۔ اس کا نیٹ ورک ایمسٹرڈیم (نیدرلینڈز) میں قائم تھا۔ اس نے 25 مختلف ناموں اور شناختوں کا استعمال کیا جس سے اس کے پکڑے جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -