چیئرمین پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف درخواست خارج کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئینی بنچ کے 12دسمبر 2024کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس کی شق5،4 ،3،2آئین سے متصادم ہیں،پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس کے تحت کئے گئے تمام اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12دسمبر کا آئینی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔