شادی کے لیے امریکہ سے آئی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔
خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا، امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا۔