سویڈن میں قرآن کریم کا نسخہ نذرآتش کرنے والے گستاخ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

سویڈن میں قرآن کریم کا نسخہ نذرآتش کرنے والے گستاخ کو گولی مار کر قتل کردیا ...
سویڈن میں قرآن کریم کا نسخہ نذرآتش کرنے والے گستاخ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنہ 2023 میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے اور اس کا نسخہ نذر آتش کرنے والے عراقی شخص سلوان مومیکا کو سویڈن میں  فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سویڈن کے شہر سوڈرتیلیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سلوان مومیکا شدید زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق اسے  بدھ کی  فائرنگ کی اطلاع ملی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں ایک شخص گولیوں سے زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق  سلوان مومیکا عراق سے تعلق رکھنے والا ایک عیسائی تھا جس  نے گزشتہ سال سویڈن میں کئی بار قرآن مجید کے نسخوں  کو نذر آتش کیا تھا، جس کے باعث مسلم ممالک میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ وہ جمعرات کے روز سٹاک ہوم کی ایک عدالت میں "نسلی نفرت بھڑکانے" کے مقدمے کا سامنا کرنے والا تھا تاہم عدالت نے اس کی موت کی تصدیق کے بعد فیصلہ مؤخر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اب اس پر 3 فروری کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

سلوان مومیکا کے متنازعہ اقدامات نے سویڈن میں بھی کشیدگی کو جنم دیا تھا، جبکہ کئی مسلم ممالک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اس کی ہلاکت کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔