ساس کو قتل کرنے والے داماد کو سزائے موت سنا دی گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزا سنادی گئی۔ عدالت نے کہا کہ رشتے دار کو زخمی کرنے پر ملزم کو 7 سال قید کی بھی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 ستمبر 2018 کو خاتون کو اس کے گھر پر قتل کیا تھا۔