220 کے وی مردان گرڈ سٹیشن کا نیاپاور ٹرانسفار چالو کردیا گیا

220 کے وی مردان گرڈ سٹیشن کا نیاپاور ٹرانسفار چالو کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)220 KV مردان گرڈ سٹیشن کے جل جانے والے نئے پاورٹرانسفارمر کو ڈی ہائیڈریشن اور سیفٹی اینڈ پروٹیکشن ٹسٹ مکمل ہونے کے بعدچالو کردیا گیا ہے .بحالی کے تمام کاموں کی نگرانی خود چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے کی .جنہوں نے موقع پر ہی ٹیکنیکل اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں.بحالی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر دن رات سرانجام دیا گیا . کارکنوں نے شدید گرمی میں ان تھک محنت کی جن کی بدولت نئے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب اور اس سے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں ممکن ہوئی. 220 کے وی مردان گرڈ سٹیشن میں نئے پاور ٹرانسفارمر کے چالو ہونے کے بعد اب صرف روٹین کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور ضافی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے . پسکوعوام اور خاص طورپر میڈیا کے تعاون کو سراہتا ہے اورپسکو کے ساتھ ان کے تعاون پر ان کو سلام پیش کرتا ہے .