ستھرا پنجاب پروگرام ،عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ جاری
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق" ستھرا پنجاب پروگرام" ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے ، ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ، عوام الناس کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے ان خیالات کا اظہار ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صفائی ستھرائی میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے ، پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔