عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید ؒ پر حاضری

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید ؒ پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاک پتن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکپتن پہنچے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول بچھائے جبکہ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔عمران خان اور دیوان احمد مسعود چشتی نے مزار کے اندر ون ٹو ون ملاقات بھی کی، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے۔
پاکپتن

مزید :

صفحہ اول -