لٹیروں سے قومی دولت واپس لیکر ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے خرچ کی جائیگی‘ شہباز گل

لٹیروں سے قومی دولت واپس لیکر ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے خرچ کی جائیگی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہبازگل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانہ لوٹنے والے تمام بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں،لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی تک احتساب کاعمل جاری رہے گا جو ملک کی ترقی ا ور عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کی جائے گی۔ایک انٹر ویو میں شہباز گل نے کہا کہ حکومت احتساب کے عمل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور وزیر اعظم اس کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کوریلیف کی فراہمی کے لئے موثر اوردانشمندانہ پالیسیاں وضع کررہی ہے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -