'2014میں نواز شریف کو ملٹر ی سیکریٹری نے کہا دھرنا مظاہرین وزیراعظم ہاوس گیٹ پر آچکے ہیں ،ہیلی کاپٹر تیار ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

'2014میں نواز شریف کو ملٹر ی سیکریٹری نے کہا دھرنا مظاہرین وزیراعظم ہاوس گیٹ ...
'2014میں نواز شریف کو ملٹر ی سیکریٹری نے کہا دھرنا مظاہرین وزیراعظم ہاوس گیٹ پر آچکے ہیں ،ہیلی کاپٹر تیار ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بات کرتے ہوئےسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 2014 میں پولیس اہلکاروں کو شاہراہ دستور پر لٹا کر مارا گیا۔ دھرنے کے دوران ملٹری سیکرٹری نے وزیراعظم کو بتایا سارے راستے بند ہیں اور دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا ہے، ایک ہی راستہ بچا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملٹری سیکرٹری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اگر مجھے مار کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو آکر بن جائے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں کیا گیا دھرنا سپانسرڈ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کا دھرنا دہشت پیدا کرنے کے لیے دیا گیا تھا اور اس میں بھی پولیس پر تشدد ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس سپانسرڈ دھرنے نے پوری پارلیمنٹ کو یرغمال بنا دیا تھا۔

مزید :

قومی -