بارشوں کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود سندھ حکومت سورہی ہے، ایم کیو ایم

بارشوں کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود سندھ حکومت سورہی ہے، ایم کیو ایم
بارشوں کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود سندھ حکومت سورہی ہے، ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر  کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود سندھ حکومت سورہی ہے، ہر سال بارشوں سے قبل کراچی کے بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام کیا جاتا تھا جو کہ اب تک شروع نہیں ہوا، شہر میں صفائی اور سیوریج کا نظام تباہ حال ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گٹر اُبل رہے ہیں، سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ سمیت کراچی کے بلدیاتی محکموں پر جبراََ قابض ہے،  ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ کراچی کے شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے قابض بلدیاتی نمائندوں کو شہر کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، کراچی کے کٹ پتلی میئر بھی اپنی جماعت کے لیڈروں کی کاسہ لیسی میں مصروف اور بیانات کی حد تک فعال ہیں۔

ایم کیوایم نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی دھرنے،  احتجاج  اور بینرز کی سیاست سے سستی شہرت حاصل کرنے کے بجائے شہر کے مسائل پر توجہ دے، کراچی کے ٹیکس پر پلنے والے وزراء شہر پر رحم کھائیں اور ہنگامی بنیادوں پرچھوٹے، بڑے برساتی نالوں کی صفائی کروائی جائے۔