میر شکیل الرحمان نیب کے زیر حراست، ایسے میں ان کے بڑے بھائی کس جان لیوا بیماری میں ہسپتال پہنچ گئے؟

میر شکیل الرحمان نیب کے زیر حراست، ایسے میں ان کے بڑے بھائی کس جان لیوا ...
میر شکیل الرحمان نیب کے زیر حراست، ایسے میں ان کے بڑے بھائی کس جان لیوا بیماری میں ہسپتال پہنچ گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی  میر جاوید الرحمان کینسر کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں حامدمیر نے بتایا کہ "میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے اور میر شکیل الرحمان کے بھائی میر جاوید الرحمان کراچی کے ایک ہسپتال میں کینسر کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں ان کی حالت تشویشناک ہے ان کے دوست احباب اور ساتھیوں سے گذارش ہے کہ انکی صحت یا بی کے لئے دعا کریں بہت شکریہ۔"

خیال رہے کہ میر شکیل الرحمان کو نیب نے اراضی سکینڈل میں گزشتہ کئی روز سے حراست میں لے رکھا ہے۔ ٹوئٹر پر اتوار کے روز میر شکیل الرحمان کی رہائی کے حوالے سے ہیش ٹیگ "#ReleaseMirShakilurRehman" ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ رہا ہے۔

میر شکیل الرحمان کی رہائی کے حوالے سے ٹرینڈ کے جواب میں ان کی رہائی کے مخالفین نے "میر شکیل قومی مجرم" کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا ہے۔