امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں بچہ گوریلا کے پنجرے میں جا گرا ،گوریلا کو مار کر بچے کو بچا لیا گیا

امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں بچہ گوریلا کے پنجرے میں جا گرا ،گوریلا کو ...
امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں بچہ گوریلا کے پنجرے میں جا گرا ،گوریلا کو مار کر بچے کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنسناٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں بچہ گوریلا کے پنجرے میں جا گرا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنسناٹی کے چڑیا گھر میں سیر و تفریح کیلئے والدین کیساتھ آیا 4سالہ بچہ گوریلا کو دیکھنے کے دوران پنجرے میں جا گرا جس کے بعد گوریلا نے بچے کو اپنے طرف گھسیٹنے کی کوشش کی تاہم والدین کے شور مچانے پر چڑیا گھر کے رکھوالے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے گوریلا کو فائرنگ کر کے ماردیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بچہ پنجرے کے قریب کھڑا ہو کر گوریلا کو دیکھ رہا تھا کہ پنجرے پر پاﺅں پھسلنے کی وجہ سے اندر جا گرا جس کے بعد لوگوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کو طلب کیا ، تب تک گوریلا بچے کو پنجرے میںدیکھ کر اس کی جانب لپکا اور اسے اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی تاہم اس دوران چڑیا گھر کے رکھوالوں نے گوریلا پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا اور بچے کو پنجرے سے زندہ حالت میں باخفاظت نکال لیا گیا ۔واقعے کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے ایسے خطرناک جانوروں کے گرد لگے پنجروں کو مزید بلند اور مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی.