وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز لند ن روانہ، نواز شریف کی عیادت کریں گے ، قوم سے دعاؤں کی اپیل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لند ن کیلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف اپنے بھائی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی تیمارداری کیلئے قطر ایئر لائن کی پرواز سے لند ن روانہ ہو گئے ہیں ۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
علامہ اقبال ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت وزیر اعلیٰ کے ہمراہ انکے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے جو لند ن میں زیر علاج وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انکے بھائی ایک بہادر اور دلیر انسان ہیں تاہم عوام انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہے،نواز شریف عوام کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گےاور صحت یابی کے بعد قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں لند ن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں جہاں منگل کے روز انکی اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی ۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔