برائلر کی قیمت میں 14 روپے ریکارڈ اضافہ، کلو 242 کا ہوگیا

برائلر کی قیمت میں 14 روپے ریکارڈ اضافہ، کلو 242 کا ہوگیا
برائلر کی قیمت میں 14 روپے ریکارڈ اضافہ، کلو 242 کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 روز کے دوران پرچون سطح پر 15 سبزیوں کے نرخوں میں 14 روپے تک، 6 پھلوں کے نرخوں میں 6 روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 14 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سبزیوں میں ایک کلوآلو کچا چھلکا 3 روپے اضافے سے 24 روپے، پیاز 3 روپے اضافے سے 23 روپے، ادرک تھائی لینڈ 7 روپے اضافے سے 47 روپے، لہسن چائنہ کوئٹہ 6 روپے اضافے سے 152 روپے، بند گوبھی 4 روپے اضافے سے 15 روپے، کھیرا دیسی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 31 روپے، ادرک چائنہ کی قیمت 14 روپے اضافے سے 91 روپے، گھیا کدو 5 روپے اضافے سے 22 روپے، کھیرا فارمی 5 روپے اضافے سے 14 روپے، پالک 2 روپے اضافے سے 13 روپے، میتھی 13 روپے اضافے سے 38 روپے، شملہ مرچ 13 روپے اضافے سے 30 روپے، اروی 13 روپے اضافے سے 66 روپے، مٹر 3 روپے اضافے سے 99 روپے اور ایک کلو گاجر چائنہ کی قیمت 2 روپے اضافے سے 15 روپے ہوگئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 6 روپے اضافے سے 85 روپے، سیب امری 5 روپے اضافے سے 80 روپے، تربوز 2 روپے اضافے سے 15 روپے، انار قندھاری 6 روپے اضافے سے 256 روپے، کھجور ایرانی 4 روپے اضافے سے 156 روپے اور چیکو کی قیمت ایک روپے اضافے سے 80 روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 228 روپے سے بڑھ کر 242 روپے ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -