وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ،’تو جئے سد ا نواز‘ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ،’تو جئے سد ا نواز‘ٹویٹر پر ٹاپ ...
وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ،’تو جئے سد ا نواز‘ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے پورا پاکستان دعا گو ہو گیاہے ،سوشل میڈیا پر بھی نوازشریف کیلئے نیک تمناﺅں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے اور ٹویٹر پر ’تو جئے سدا نوازشریف ‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور پورا پاکستان ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے، ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں نیک تمناو¿ں کا اظہار کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر پر تو جئے سدا نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر لوگ دعائیں کرتے ہوئے ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے گرجا گھروں میں بھی دعا کیلئے ہاتھ بلند ہو گئے ہیں اور مسیحی برادری نے نوازشریف کیلئے صحت کے حوالے سے یوم دعا منایا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -