آئی پی ایل فائنل: گیل کی طوفانی اننگ بھی بنگلور کے کام نہ آسکی: سن رائزرز ٹائٹل لے اڑی

آئی پی ایل فائنل: گیل کی طوفانی اننگ بھی بنگلور کے کام نہ آسکی: سن رائزرز ...
آئی پی ایل فائنل: گیل کی طوفانی اننگ بھی بنگلور کے کام نہ آسکی: سن رائزرز ٹائٹل لے اڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے فائنل میں ویسٹ انڈین بلے باز بلے باز کرس گیل کی طوفانی اننگ بھی بنگلور کے کام نہ آسکی۔سن رائزرز  نےرائل چیلنجرز بنگلور کو 8 رنز سے شکست دے کرٹائٹل پہلی بار اپنے نام کر لیاہے ۔گیل نے 76اور کوہلی نے 54رنز بنائے۔ دوسرا کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔اس سے پہلے سم رائزرز نے پہلے کھیل کر 208رنز بنائے ۔ کپتان وارنر نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کی اور 69رنز بنائے۔بین کٹنگ 39اور یوراج سنگھ 38رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں بنگلور کا آغاز شاندار تھا ۔ گیل اور کوہلی نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دی۔ ایک موقع پر بنگلور بآسانی میچ جیت رہی تھی لیکن دونوں اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز، واٹسن اور راہول بھی جلد آوٹ ہوگئے۔ بنگلور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی۔