شانگلہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 جاں بحق ،6 زخمی

شانگلہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 جاں بحق ،6 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں تین مختلف ٹریفک حادثات، مجموعی طور پر دو افراد جان بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ، جان بحق ہونےوالوں میں شمس الہادی و شیرین زادہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں سے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردئے گئے ۔ پہلا واقعہ دونئی کروڑہ لنک روڈ پر پیش آےا، جہاں خونہ جئی کے مقام پر پوٹوہار جیپ نمبر اے ایم 3351 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار دونوں افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے ،اسی واقع میں جان بحق ہونے والے شمس الہادی ولد شمس الرحمان سکنہ شین سر اور شیرین زادہ ولد عبد الحق سکنہ بابا کنڈﺅ کو مقامی قبرستانوں میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ دوسرا واقعہ بنڑ خوڑ گئی لنک روڈ پر پیش آکر جیپ نمبر اے ایم 4948ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر لنک روڈ سے گر کر مین سڑک آگرا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ، اسی واقعہ کے زخمیوں شاہد اللہ ، خانزادہ ، نوشیروان اور شاہ حسین شامل ہیں ۔ تیسرا واقعہ سیر ئی کروڑہ پل پر پیش آےا، جہاں غواگئی موٹر کار نمبراے سی 6308 سیر ئی کروڑہ پل سے نیچے لوئے خوڑ میں جاگرا جس کے نتیجے گاڑی میں سواردو افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں نصیب خان اور زین اللہ شامل ہیں ۔تینوں واقعات میں زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنے مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچاےا دیا ۔۔