پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹری نکالنے والا گروہ سرگرم،50 سے زائد وارداتیں کرنے میں کامیاب

پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹری نکالنے والا گروہ سرگرم،50 سے زائد وارداتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ کے علاقہ میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹری چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیاہے ایک مہینے میں اس گروہ نے 50سے زائد بیٹریاں چوری کرلی ہیں افسوس ناک امریہ ہے کہ پولیس نے ماسوائے ایک کے کسی بھی بیڑی چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس سے چوری کی ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے درج ہونیوالے مقدمے کے مدعی ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمدنے موقف اختیار کیا ہے کہ کہ وہ 15بی برکت سٹریٹ ڈھولنوال ملتان روڈ کا رہائشی ہے 26مئی کی رات اس نے اپنی کار نمبری 2477 ایل ای ایف ماڈل 2016گھر کے باہر کھڑی کی جس سے نامعلوم چور بیڑی اتار کر لے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -