چودھری پرویزالٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو واضح پیغام دے دیا 

چودھری پرویزالٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیاسی ...
چودھری پرویزالٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو واضح پیغام دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر راشد لودھی اور زبیر خالد چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھی موجود تھے،ملاقات میں ملکی معیشت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال پر سب سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ایک پیج پر ہونا چاہئے،پالیسی ایسی ہو کہ عام و غریب آدمی کو سکھ کا سانس ملے تاکہ اس کی تکلیفیں اور مشکلات ختم ہوں،سیاست ہر جماعت کی علیحدہ ہے اور رہے گی، پاکستان کے عوام کا مستقبل اسی میں ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے معاشی طور پر پاکستان مضبوط ہو۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو معیشت کی بہتری کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے مثبت کردار کرنا چاہئے, تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک موقف پر آنا ہو گا تبھی پاکستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے, سیاست تو ہر جماعت کی اپنی اپنی علیحدہ ہوتی ہے اور رہے گی مگر پاکستان کے عوام کا مستقبل اسی میں ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے معاشی طور پر پاکستان مضبوط ہو۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پالیسی ایسی ہو کہ عام و غریب آدمی کو سکھ کا سانس ملے تاکہ اس کی تکلیفیں اور مشکلات ختم ہوں, پاکستان کی آبادی کا بہت بڑا حصہ آج بھی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے، غریب آدمی زندگی گزارنے کیلئے سخت مشکلات کا شکار ہے، تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ معیشت ٹھیک کریں لہٰذا موجودہ حالات میں معیشت کی بہتری حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہئے۔

سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویزالٰہی کی سیاسی بصیرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہئے۔ انہوں نے معیشت کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

مزید :

قومی -