آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر حملے سے اظہار لا تعلقی

آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر حملے سے اظہار لا تعلقی
آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر حملے سے اظہار لا تعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے  صحافی اسد طور پر تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
وزارت اطلاعات کے اعلامیے کے مطابق آج وزارت اطلاعات اور آئی ایس آئی کا اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ ہوا جس میں آئی ایس آئی نے صحافی اسد طور پر تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ آ ئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کی شکلیں واضح ہیں لہٰذا تفتیش آگے بڑھنی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ آئی ایس آئی اس سلسلے میں تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔ وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہیے، منفی روایات ملکی اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، جلد اصل کردار بے نقاب ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -