آج کونسا شہر گرم ترین تھا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے جیکب آباد کو 51 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ سندھ کا گرم ترین شہر قراردیدیا۔
دادو میں درجہ حرارت50.5 ،49.2 , لاڑکانہ 50, خیرپور 50.1 جبکہ سکھر میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
حیدرآباد 47.5 , مٹھی 44 , ٹنڈوجام 45.5 جبکہ میرپور خاص میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ بدین 45.8 اور ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر قائدکراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔