جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں

جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ اعزاز عمران خان کو ہی اللہ نے دیا ہے کہ ان کے ہاتھوں سے آج کرتار پور والا ایک تاریخی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے انہوں نے اپنی تقریر میں بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جنگ کسی بھی ملکوں کے درمیان مسئلے کا حل نہیں ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتی ہیں اور مذاکرات سے ہی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اس لئے بھارت کو کشمیر کا مسلہء اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر حل کروانے کے لئے پاکستان سے بات کے لئے مذاکرت کی میز پر آنا ہو گا ۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -