روپے کی قیمت میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا :وفاقی وزیر علی زیدی کا اعتراف

روپے کی قیمت میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا :وفاقی وزیر علی زیدی کا اعتراف
روپے کی قیمت میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا :وفاقی وزیر علی زیدی کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ روپے کی قیمت میں کمی سے تھوڑی مہنگائی ہوئی ہے لیکن یہ چیزیں ہمیں و رثے میں ملی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ روپے کی قیمت میں کمی سے تھوڑی سے مہنگائی ضروری ہوئی ہے لیکن یہ ساری چیزیں ہمیں ورثے میں ملی ہیں، ہمیں تو حکومت کرتے ہوئے ابھی صرف سودن ہوئے ہیں جو چیزیں ہم ٹھیک کرسکتے تھے کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کوتبدیل کرنے کو یوٹرن نہیں کہا جا سکتا ، ملک اور عوام کیلئے حکمت عملی تبدیل کی جاسکتی ہے ، اس کو یوٹرن نہیں کہا جا سکتا ۔علی زیدی نے کہا کہ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے ، دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں سے اربوں ڈالر کے معاہدے ہونے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -