پی آئی اے کا وہ جہاز جو گم ہوگیا، عقل کو دنگ کر دینے والی کہانی

پی آئی اے کا وہ جہاز جو گم ہوگیا، عقل کو دنگ کر دینے والی کہانی
پی آئی اے کا وہ جہاز جو گم ہوگیا، عقل کو دنگ کر دینے والی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل یا گاڑی گم ہو جائے تو سمجھ بھی آتی ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ہماری بیچاری پی آئی اے کا پورے کا پورا جہاز ہی گم ہو گیا۔

ڈیلی ڈان کے مطابق یہ حیران کن کہانی 2017ءمیں سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کا یہ بوئنگ طیارہ ریٹائرڈ ایئرکموڈور عمران اختر اور پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈرن برانڈ کی ملی بھگت سے غائب ہوا۔ دراصل یہ طیارہ ان لوگوں نے جرمنی کے ایک عجائب گھر کو فروخت کر دیا اور یہاں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔
قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے عمران اختر پر الزام عائد کیا کہ عمران اختر نے خود طیارے کو فروخت کرنے سمری تیار کی اور پھر قائمہ کمیٹی میں آ کر کہہ دیا کہ اسے تو اس معاملے کا کوئی علم ہی نہیں۔ ایوی ایشن سیکرٹری عرفان الہٰی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ عمران اختر کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن تب تک وہ ریٹائر ہو چکے تھے۔اس پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ”پاکستان ایئرفورس کے قوانین کے تحت ریٹائرڈ آفیسر کے خلاف بھی تحقیقات ہو سکتی ہیں۔ “ واضح رہے کہ عمران اختر سابق ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کے بھائی ہیں۔