دبئی میں بنائی جانے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ کوئی پائپ لائن نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

دبئی میں بنائی جانے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ کوئی پائپ لائن نہیں بلکہ۔۔۔ ...
دبئی میں بنائی جانے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ کوئی پائپ لائن نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کو پہلے ہی حیرتناک عجوبوں کی سرزمین کہا جاتا ہے، لیکن اب اسے ابوظہبی سے ملانے کے لئے ایک ایسی چیز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے کہ جو واقعی کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔
عریبین بزنس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نومبر کے آغاز سے ابوظہبی اور دبئی کے درمیان ہائپر لوپ کی تعمیر پر کام شروع کردے گی اور اس منصوبے کی ابتدائی تفصیلات بھی میڈیا کو جاری کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک ایسی سرنگ تعمیر کی جائے گی جو ہوا میں معلق ہوگی اور اس کے اندر مسافر اور سامان لیجانے والے ڈبے 750 میل فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار پر اڑتے جائیں گے۔
اس سرنگ کے اندر مقناطیسی ٹیکنالوجی سے برقناطیسی فیلڈ پیدا کیا جائے گا جس کی وجہ سے سرنگ کے اندر سفر کرنے والے ڈبے اس کی اندرونی سطح سے چھوئیں گے نہیں بلکہ اس کے اندر موجود خلا میں تیرتے جائیں گے۔ ہائپر لوپ سرنگ کے اندر کا ماحول بالکل خلا جیسا ہی ہوگا، کیونکہ اس کے اندر ہوا بھی موجود نہیں ہوگی اور مقناطیسی فیلڈ کی وجہ سے ڈبوں کو حرکت میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
ابتدائی طور پر ہائپر لوپ ابوظہبی ائیرپورٹ، المکتوم ائیرپورٹ اور دبئی ائرپورٹ کو ملائے گا جبکہ بعدازاں خلیفہ بندرگاہ اور جبل علی بندرگاہ کو بھی اس سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس عجیب و غریب ٹیکنالوجی کو متعارف کروانےو الی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2017ءکے آغاز میں یہ سسٹم فل سکیل ٹیسٹ کے لئے تیار ہوگا اور دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -