2نومبر کو اسلام آبادبند کریں گے ، پولیس رویے کےخلاف حکمت عملی بنا لی ہے : پی ٹی آئی رہنماﺅں نے موقف دہرا دیا

2نومبر کو اسلام آبادبند کریں گے ، پولیس رویے کےخلاف حکمت عملی بنا لی ہے : پی ٹی ...
2نومبر کو اسلام آبادبند کریں گے ، پولیس رویے کےخلاف حکمت عملی بنا لی ہے : پی ٹی آئی رہنماﺅں نے موقف دہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ﺅں کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد بند کریں گے اور دو نومبر تک حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گی ۔ 

بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل اور فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے اور آج شام کو بھی ٹریلردکھائین گے ۔”ہمیں اللہ کے علاوہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی “۔

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ پولیس رویے کے خلاف حکمت عملی بنا لی ہے ، ہر صورت شام کو نکلیں گے اور کوئی نہیں روک سکے گا ۔”حکومت ڈری ہوئی ہے “اور ہمیں اپنے ائینی حق سے روکا جا رہا ہے ، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آبا دہائیکورٹ میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلاءنے یقین دہانی کرائی تھی کہ دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں کیا جائے گا جس کے بعد عدالت نے حکومت کو کنٹینر ہٹانے اور کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید :

قومی -