حکومت عوام کو صحت کی سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی،نصیر احمد

حکومت عوام کو صحت کی سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، اختر شاہ ، خرم گجر، حافظ حسن شجاع، ملک عباس، احسان چوہان، عثمان الحق قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب عوام کو صحت کی سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت تمام محکموں کے فنڈز بشمول محکمہ صحت غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اپنے پیاروں کو نواز ا گیا ہے جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوا بلکہ محکمہ صحت کو جو تھوڑا سا فنڈ مل رہا تھا وہ بھی ان دونوں محکموں کے اللوں تلللوں پر خرچ ہو رہا ہے پنجاب کے ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے فنڈز اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام ٹھنڈے فرشوں پرایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہیں پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کی ناقص پالیسیوں کے باعث خواتین سڑکوں پر بچے پیدا کرنے پر مجبور ہیں اور یہ واقعات سابق وزیراعظم ، وزیرا علیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی لا تعداد وزیروں مشیروں ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے شہر لاہور کی ہے باقی شہروں کی حالت کیا ہو گی۔