”آپ اگلی بار الیکشن میں کھڑے ہوئے تو باآسانی جیت جائیں گے “رمیز راجہ نے سرفراز احمد کی ایسی بات پکڑ کر برجستہ جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”آپ اگلی بار الیکشن میں کھڑے ہوئے تو باآسانی جیت جائیں گے “رمیز راجہ نے ...
”آپ اگلی بار الیکشن میں کھڑے ہوئے تو باآسانی جیت جائیں گے “رمیز راجہ نے سرفراز احمد کی ایسی بات پکڑ کر برجستہ جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میچ جیتنے کے بعد پاک فوج اور آئی ایس آئی کا شکریہ ادا کیا تو رمیز راجہ نے مزاحیہ انداز میں سرفراز احمد کو الیکشن میں کھڑے ہونے کا مشورہ دے دیا ۔تفصیل کے مطابق میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور میں پر امن طریقے سے میچ آرگنائز کرانے پر پاک فوج ،آئی ایس آئی اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس پر رمیز راجہ نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی تقریر کی ہے اب اگر آپ اگلی بار الیکشن میں کھڑے ہوئے تو وہ بھی جیت جائیں گے ۔اس پر سرفراز احمد بھی مسکرانے لگے ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جوبھی نیا لڑکا لے کر آئیں اسے پورا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ پرفارمنس پر توجہ دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ عمر امین نے آج بہت اچھی پرفارمنس دی اور فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگا ئے ،یہ قابل تعریف ہے۔
مزید خبریں :سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں:شعیب ملک

مزید :

کھیل -