سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتار 

سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتار 
سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خاران(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیاگیا جبکہ ملزم نے مبینہ طورپر احکامات دینے والوں کے بارے میں بھی خاموشی توڑ دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ قاتل نے متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ   ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاہے کہ گرفتار دہشتگرد نے سابق چیف جسٹس کے قتل کا اعتراف بھی کیا ، دہشتگرد نے اعتراف کیا ہمسایہ ملک سے احکامات ملے تھے ۔سی ٹی ڈی نے کہاکہ دوران تفتیش ملزم نے مزید بھی دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا، سابق چیف جسٹس کے قتل کیخلاف اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بھی بنایاگیا۔