"عمران خان جھوٹا ، مذاکرات کے قابل نہیں" مریم اورنگزیب نے کمیٹی بنانے کی تردید کردی

"عمران خان جھوٹا ، مذاکرات کے قابل نہیں" مریم اورنگزیب نے کمیٹی بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جو مذاکرات کے قابل نہیں ہے،   مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، معمول کے اجلاس کو شاید کمیٹی سمجھ لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گالی، دھمکی اور انتشار سے الیکشن نہیں ملے گا، انتخابات اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ہی ہوں گے، عمران خان جھوٹا شخص ہے، کس کے ساتھ مزاکرات کریں، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے سے کریں؟ واضح طور پر بتا دیا ہے کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اداروں کو للکارنے کا بھارت میں جشن منایا جا رہا ہے، مودی کا میڈیا کہہ رہا ہے پاکستانی فوج، آئی ایس آئی پر حملہ کریں گے، مودی کا کیمپین منیجر عمران خان کہہ رہا ہے میں خود حملہ کروں گا، دنیا پاکستان کی مدد لیکن عمران خان بدامنی سے سب روکنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  لاشیں بچھانے پر تلے شخص کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،عمران خان سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، معمول کے اجلاس کو شاید کمیٹی سمجھ لیا گیا ہے، چار سال تک یہ فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط رہا،   یہ شخص بےامنی پھیلانے کا  اپنا منصوبہ مکمل کر رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -