نواز شریف نے قوم کا پیسہ بے دردی سے لوٹا:شوکت علی یوسفزئی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم کا پیسہ بے دردی سے لوٹ کر بیرونی ملک اثاثے بنائے تو ہم نے خاموشی کے بجائے احتساب کے عمل پر زور دیا ۔سپریم کورٹ نے ان کو ناہل کیا تو اب ہر چوراہے پر وہ کہہ رہے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا؟۔پا کستان میں احتساب کا عمل تحریک ا نصاف نے شروع کیا اور اخری حد تک اس کو پہنچائے گے۔صوبے میں پہلی بار سود کے کلاف اسمبلی سے با قاعدہ طور پر قانون پاس کر کے عملی اقدامات کئے۔ہمیں ہیود کہنے والوں کو اپنے گریبان میں جھا نکے اس صوبے پر جب متحدہ مجلس عمل کا حکومت تھا توکرپشن کا بازار گرم تھا ،لوگوں سے اسلام کے نام پر ووٹ لے کر اس کا جو حشر کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پھر اسلام آباد کا رخ کر دیا۔ صوبے میں پہلی بار قانون پاس کر کے سرکاری سکولوں میں نرسری سے لے کر ہایر سیکنڈری تک قرآن لازم مضمون قرار دیا ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کا انتظامی حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا تھا ۔ شا نگلہ پر سترہ سال سے برسراقتدار مخصوص ٹولہ نے شانگلہ کو ترقی کی بجائے پسماندگی میں دھکیل دیا ہے، عوام ائندہ عام انتخابات میں ان کا کھڑا احتساب کرے گی۔ گز شتہ کئی سالوں سے شانگلہ کے اربوں روپے فنڈ اپنے مفادات کے خاطر صوبے کے دیگر اضلاع میں خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ اس علاقے کو کسی نے ذرا بھی توجہ نہیں دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شوکت علی یوسف زئی نے گزشتہ روز یونین کونسل الپوری کے بالائی علاقے باسی پیزہ اور یونین کونسل ملک خیل کوٹکے میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی افراد نے پاکستان مسلم لیگ(ن) ے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔ شوکت یوسف زئی نے باسی لنک روڈ کی توسیع سمیت علاقے کو واٹر سپلائی اور علاقے کے تین مساجدوں میں سولر سسٹم لگانے کا اعلان بھی کیا ۔ شمولیتی تقا ریب سے انصاف ٹئیگرفورس کے سابق صوبائی چیف اختر علی چٹان، تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کیلئے متوقع امیدوار وقار احمد خان۔حاجی روزی خان۔انجینئر محمد تواب۔علامہ اقبا ل۔دولت مند۔محمد زمان چاچا۔عباس۔جمال الدین۔دلشاد ۔ خان نواب و دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا شانگلہ کے کونے کونے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس علاقے کی ترقی میرا مشن ہے ۔ مسلم لیگ نواز نے اپنی بادشاہت قائم رکھی تھی پا نامہ کیس میں ثابت ہوا کہ نواز شریف نے غلط طریقے سے پیسہ کما کر بیرون ملک منتقل کیا جن کے لیڈر چور ثابت ہوئے ہیں وہ قوم کی کیا نمایندگی کرینگے ۔ گزشتہ پندرہ سال سے ضلع شانگلہ میں برسر اقتدار رہنے کے باوجود ان پنڈتوں نے شانگلہ کی ترقی کے بجائے شانگلہ کی ترقیاتی فنڈز اپنے مفادات کیلئے خرچ کررہے ہیں۔