امراض قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی،شہباز شریف کا امراض قلب کے عالمی دن پر پیغام

امراض قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی،شہباز شریف کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے امراض قلب سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عارضہ قلب دنیا بھر میں سب سے زیادہ موت کا سبب بننے والے بیماری ہے ۔ دل کے امراض کے محرکات میں بلند فشار خون، کولیسٹرول ، تمباکونوشی اورغیرمتوازن غذا شامل ہے۔ دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے واک، ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال مفید عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امراض قلب سے آگاہی اور بچاؤ کا عالمی دن منانے کا مقصد دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج سے متعلق شعور کو عام کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 100بستروں پر مشتمل دنیا کی جدید ترین ایمرجنسی قائم کی گئی ہے اوردیگر ہسپتالوں میں کارڈیک وارڈز بنائے جا رہے ہیں۔ان کارڈیک وارڈز میں امراض قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پیغام