جامعہ کشمیر اور ترک ہا ئر ایجو کیشن کو نسل کے درمیان سکالرشپ کا معا ہد ہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ) جامعہ کشمیر اور ترک ہا ئر ایجو کیشن کو نسل کے درمیان معا ہد ہ کے تحت ہر دو مما لک کے ما بین قو می و ثقا فتی فکر ی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ترک حکومت کی جا نب سے 10 پی ایچ ڈی اور 05 انڈر گریجو یٹ پر و گرامز کے لیئے 15سکا لرشپس دے دی گئیں۔ جامعہ کشمیر کے سکالرشپ حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران و طلباء کے اعزاز میں ایک پر وقار تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سردار محمد مسعود خا ن ، صدر ریاست/ چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی ، صادق بابُر گُر گن، ترکش سفیر، پرو فیسر ڈاکٹر مختار احمد ، چیئر مین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عبا سی،وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اور ھمت امرے اکتنہ، کنٹری کو آرڈینیٹر ترکش کارپوریشن اینڈ کو آرڈینینش ایجنسی سمیت جامعہ کشمیر کے فیکلٹی ممبران ، پر نسپل آفیسران ،سول سو سائٹی اور سکالر شب ایوارڈ یا فتہ طلبا ء و طالبات کے والد ین نے اس تقریب میں شر کت کی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے بتا یا کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے بذریعہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ترکی کی مختلف جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے معائدوں کی پانچ یاداشتوں پر دستخط کئے ۔ جسکے نتیجے میں گزشتہ برس آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے سات اساتذہ پی ایچ ڈی اور پانچ طلباء انڈر گریجو یٹ پروگرامز کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ترکی گئے جس کے تمام تر اخرا جات ترک حکو مت برداشت کر رہی ہے۔ سکالرشپس پر جانے والے اساتذہ اور طلباء جب اپنی تعلیم مکمل کر کے واپس آئیں گے تو جامعہ کشمیر کی فیکلٹی میں سترہ نئے پی ایچ ڈی اساتذہ کا اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف جامعہ کا تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی قومی و ریاستی جامعات کی درجہ بندی میں مزید بہتر پوزیشن حاصل کر لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے ترکی کے مشہور یونس ایمرے سنٹر کے تعاون سے ترکش زبان کے فروغ کیلئے شارٹ کورسز کا باقاعدہ اجراء کر لیا ہے ۔ ترک حکومت نے اپنے اخراجات پر ترکی سے ایک ترک انسٹرکٹر کو یہاں مامور کیا ہوا ہے جو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کو ترک زبان پڑھا رہا ہے۔ ترکش زبان کا پہلا شارٹ کورس کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے جبکہ دوسرے بیچ کا آغاز اگلے مہینے ماہ اکتوبر سے ہو رہا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء /اساتذہ کے علاوہ عام شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیئر مین ہا ئر ایجو کیشن کمیشن نے دوران خطا ب ایجو کیشن ڈپلو میسی میں آزاد جموں و کشمیر کی جامعات کے لیئے ہر ممکن مدد تعاون کا یقین دلا یا انھوں نے مزید کہا کہ جامعہ کشمیر کے جو فیکلٹی ممبران اور طلبہ ترکی ہا ئر ایجوکیشن کیلئے جا رہے ہیں وہ پا کستان کے سفیر ہیں انہیں چا یئے کہ وہ وہا ں جا کر ریسرچ کے مید ان میں اپنا لو ہا منوا ئیں اور پا کستان کا نا م روشن کر یں اور جب وہ واپس پا کستان آئیں گے تو وہ ترکی کے سفیر کہلائیں گے ان کے کلچر ، ان کی ثقا فت کے ترجمان ہو نگے۔ترک سفیر نے اپنے خطا ب میں پا کستان اور آزاد کشمیر سے رشتہ کو اہم سنگ میل قرار دیا اور آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے سا تھ مستقبل میں ریسرچ اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مزید تعاون کا یقین دلا یا ۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ جلد آزاد کشمیر یونیورسٹی کے وزٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔صد ر ریا ست آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خطا ب کے دوران ہا ئر ایجوکیشن کی جا نب سے خطہ آزاد کشمیرمیں قا ئم قد یمی یونیورسٹی میں کوالٹی آف ایجوکیشن میں وائس چانسلر کی دلچسپی و کا ر کردگی کی تعریف کر تے ہو ئے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور درپیش مسا ئل کے حل کے لیئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔ صدر ریاست / چانسلر یونیورسٹی نے آزاد کشمیر میں تعلیم و تحقیق کی ترقی و فروغ اور طلبہ کی فکر ی ہم آہنگی کے لیئے اٹھا ئے گئے اقدما ت کی تعر یف کی۔ انھوں مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی کے فروغ میں وہ برادرملک ترقی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس مو قع پر انھوں نے چیئر مین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کی آزاد کشمیر میں خصوصی دلچسپی پر ان کا شکر یہ اداء کیااوراعلیٰ تعلیم کے فروغ میں جامعہ کشمیر کے لیئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔آخر میں جامعہ کشمیر کے مختلف شعبہ جا ت کے منتخب سکا لرز کو با قاعدہ سکالر شپ ایوارڈ لیٹر عطا کیئے گئے۔