پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی میں 119ویں کمبیٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، کویت فضائیہ کے 12 کیڈٹس بھی شامل
رسالپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی میں 119ویں کمبیٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں ہونے والی پاسنگ آﺅٹ پریڈتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویت فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفاؤداری ہیں جبکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی پریڈ میں شریک ہیں،دونوں افسران نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ 119ویں کمبیٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کویت فضائیہ کے پاس آﺅٹ ہونے والے 12کیڈٹس بھی شامل ہیں۔