کچھ روز میں عمران خان نا اہل اور شیخ رشید بیوہ ہوجائیں گے: حنیف عباسی

کچھ روز میں عمران خان نا اہل اور شیخ رشید بیوہ ہوجائیں گے: حنیف عباسی
کچھ روز میں عمران خان نا اہل اور شیخ رشید بیوہ ہوجائیں گے: حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نا اہلی دیوار پر لکھی جا چکی ہے ، کچھ روز میں عمران خان نا اہل اور شیخ رشید بیوہ ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک سال کے دوران عمران خان اپنی منی ٹریل نہیں دے سکے، وہ خود کو بچانے کیلئے کبھی ایک دوست کو لے آتے ہیں تو کبھی دوسرا دوست پکڑ لاتے ہیں، آئندہ کچھ دنوں تک ان کا فیصلہ بھی آجائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آﺅٹ ہو چکے اس کیس میں اب کوئی گنجائش نہیں ہے، ان خان کی نا اہلی دیوار پر لکھی جا چکی ہے بس دیکھنا یہ ہے کہ وہ کتنے سال کیلئے نا اہل ہوتے ہیں ، اب عمران خان نا اہل اور شیخ رشید بیوہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -