نواز شریف ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ، بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ملا: ملک ریاض

نواز شریف ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ، بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت ...
نواز شریف ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ، بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ملا: ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم سے ملے تھے۔
اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں ، انہوں نے سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے عیادت کی نیت سے نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ ملک ریاض نے واضح کیا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے اور نہ ہی انہوں نے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا ہے۔’کچھ سیاسی مبصرین کی طرف سے میری ملاقات کو ایک مختلف رنگ دیا جارہا ہے جو نا حقائق پر مبنی ہے نہ ہی ان میں کوئی سچائی ہے ‘۔
واضح رہے کہ جمعرات کو چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بارے میں میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملک ریاض کوئی خفیہ پیغام لے کر نواز شریف سے ملے تھے۔