خواجہ آصف کی برطرفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو برطرف کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی برطرفی کے مطالبے کی قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ” وزیر خارجہ کے بیانات سے پاکستان بھر کی عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ، وزیر خارجہ نے بھارت اور امریکہ کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ان کے بیانات نے پاکستان کو نیچا دکھایاجو کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بھی نفی ہے۔معلوم نہیں وزیر خارجہ کس کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں وہ پاکستان کی بجائے مسلسل بھارتی زبان بول رہے ہیں“۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کو ان کے منصب سے برطرف کرکے وضاحت طلب کی جائے ۔