20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں،سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے : نواز شریف

20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں،سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے : نواز شریف
20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں،سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے : نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے خلاف سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ووٹ کا تقدس بحال ہواتو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے، 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہاہوں۔ (ن) لیگ کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا، سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے مسلم لیگ (ن )اقدارکی سیاست کرتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔
بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بہترہوئی، قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -