اسحاق ڈار کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ،نیب نے عدالت میں 28گواہان کی فہرست جمع کروا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کے حوالے سے نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف 28 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے ، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءاسحاق ڈار کے خلاف گواہی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی گواہان کی فہرست میں اسحاق ڈار کے خلاف 6 نجی بینکوں کے افسران بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہونگے جبکہ نیب کے 8 افسران بھی اسحاق ڈار کے خلاف گواہ دینے والوں کی فہرست میں شامل میں شامل ہیں ۔ان کے علاوہ نادار سے برطرف کئے گئے افسر قابوس عزیز، ایف بی آر، الیکشن کمیشن ، کابینہ ڈویژن ،وزارت تجارت، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کا ایک ایک افسر جبکہ محکمہ ایکسائز لاہور، ایل ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران بھی شامل شامل ہیں ۔